جنرل ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کی انتہا، مریض دوہرے عذاب میں مبتلا

جنرل ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کی انتہا، مریض دوہرے عذاب میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) جنرل ہسپتال شعبہ جنرل سرجری میں چلر اور اے سی نا ہونے سے مریض گرمی سے بے حال ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ہسپتالوں کی حالت زار میں بہتری لانے کے حکومتی دعوے جنرل ہسپتال انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیئے۔ شعبہ جنرل سرجری ڈیپارٹمنٹ کئی ماہ سے اے سی اور چلر سے محروم ہے۔ مریض دن رات گرمی سے نڈھال ہوتے ہیں اور انتظامیہ کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

پریشان حال مریضوں نے گرمی بھگانے کے لیے وارڈ میں ائیر کولر منگوا لیے ہیں، لیکن انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا۔ ہسپتال انتظامیہ کی ہٹ دھرمی سے تنگ مریضوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔