ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات اور گندم کے ذخائر کا جائزہ ، وفاقی وزیر احد چیمہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

 پیٹرولیم مصنوعات اور گندم کے ذخائر کا جائزہ ، وفاقی وزیر احد چیمہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹہی42:خطے کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات اور گندم کے ذخائر کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر احد چیمہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں گندم کے اسٹاک اور مارکیٹ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سمیت چاروں صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

صوبائی نمائندوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں گندم کی مارکیٹ مستحکم ہے اور قلت کا کوئی خطرہ نہیں، جبکہ مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احد چیمہ نے کہا کہ پاسکو معاہدوں کے مطابق تمام صوبوں کو گندم کے اسٹاک جاری کیے جائیں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر اضافی ذخائر بھی فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبوں کی اضافی ضروریات پوری کرنے کے لیے گندم درآمد کرنا پڑی تو اس آپشن پر بھی غور کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاسکو ملک بھر میں گندم کی ہموار فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔

احد چیمہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مارکیٹ کے استحکام، گندم کی بلا تعطل دستیابی اور کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھیں گی۔