ویب ڈیسک : پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احد رضامیر نے دوسری بار محبت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں احد رضا میر سے ایک انٹرویو میں میزبان کی جانب سے زندگی میں کسی شخص کو دوسرا موقع دینےکے حوالےسےگفتگو کی گئی اور سوال پوچھا گیا کہ ایک محبت پر آپ کا کیا خیال ہے؟۔ اس حوالے سے اداکار نے کہا کہ آپ کو باربارمحبت ہوسکتی ہے جس پر میں یقین نہیں رکھتا، اگر محبت باربار ہوجائے تو پھر محبت کیسی۔
اداکارکی بات سن کر میزبان نے کہا کہ ایسا بھی تو ہوسکتا ہے کہ پہلےجو کی گئی ہو وہ غلطی ہو اور دوسری بار محبت ہو؟ ، اس پر احد رضامیر نے کہا کہ ہوسکتا ہے لیکن اس ڈر کی وجہ سے اگر آپ کو یہ لگتا ہو کہ اگلی چیز بھی محبت نہیں۔
انہوں نےمزیدکہا ضروری یہ ہے کہ لوگوں کو دوسراموقع دینا چاہیے، خودپریقین رکھنا چاہیے اور زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے۔