سٹی 42: حفاظتی اقدامات کے طور پر راول ڈیم کے سیپل ویز کل صبح 6 بجے دوبارہ کھولے جائیں گے
اسپل ویز کے کھلے رہنے کا دورانیہ تقریباً 5 گھنٹے ہے،تاکہ بالائی علاقوں میں بارش کی صورت میں ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھائی جا سکے،
ڈیم کے قریبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد واٹر فرنٹ سے دور رہیں ،عوام غیر ضروری آمدورفت سے گریز کریں،ماہی گیروں اور کشتی رانی میں ملوث افراد کو اس دوران پانی سے دور رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے،مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے رابطہ رکھیں، ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ہدایات پر عمل کریں
ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچنے کے لیے اپنے املاک اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں