ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 27 ٹرک سامان ضبط

شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 27 ٹرک سامان ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 باسم سلطان:شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز، مختلف علاقوں سے 27 ٹرک سامان سمیت ضبط کر لیا گیا۔

مال روڈ، سرکلر روڈ اور اردو بازار سمیت اہم شاہراہیں تجاوزات سے صاف کر دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور  سید موسیٰ رضا  کا کہنا تھا کہ تجاوزات کا خاتمہ شہر کی پائیدار ترقی اور شہریوں کی فلاح کیلئے ناگزیر ہے، لاہور کو تجاوزات سے پاک کرنے تک آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا، تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق کی جا رہی ہیں۔

 سید موسیٰ رضا  کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔