شایان علی: موچکو میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں دو ہلاک دہشتگردوں کا معاملہ، انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کا کہنا تھا ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت طاہر شاہ کے نام سے کرلی گئی۔
انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ ہلاک مبینہ دہشت گرد تربیت یافتہ خود کش جیکٹس اور بم بنانے کا ماہر تھا، ہلاک دہشتگرد شناخت چھپانے کے لئے افغانستان میں ہلاک دہشتگرد کاشف کا شناختی کارڈ استعمال کررہا تھا،کاشف کی فیملی سے رابطہ کیا تو فیملی کے مطابق کاشف فتنہ الخوارج میں تھا اور وہ ہلاک ہوگیا ہے۔
ہلاک دہشتگرد کاشف کی تدفین بھی افغانستان میں ہوگئی ہے، ہلاک دہشتگرد طاہر شاہ خیبرپختونخوا میں کئی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا،خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگرد طاہر شاہ کی گرفتاری کے لئے 20 لاکھ روپے انعام رکھا ہوا تھا۔
انچارج سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگرد کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا، دوسرے ہلاک دہشتگرد کی شناخت کے لئے دوسرے صوبوں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ 17 جولائی کو موچکو میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے تھے۔