وقاص احمد: شیرا کوٹ میں بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے والا سفاک شوہر گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے گھناؤنی واردات کا نوٹس لیا تھا،پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا،انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شیرا کوٹ صفدر پرویز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزم نے چند روز قبل اپنی بیوی کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک دیا تھا،ملزم اور اس کی بیوی کے درمیان 6/7ماہ سے ناچاکی چل رہی تھی۔
ایس پی سدرہ خان کا کہنا تھا کہ ملزم اس گھناؤنی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔