ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کا چھٹی کے روز ناشتہ پوائنٹس پر رش

لاہوریوں کا چھٹی کے روز ناشتہ پوائنٹس پر رش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاطمہ عارف: چھٹی کے دن کا لطف اٹھانے کے لیے شہری بڑی تعداد میں ناشتہ پوائنٹس کا رخ کرتے نظر آئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں واقع ہوٹلوں اور ڈھابوں پر لسی، چنے، بونگ پائے، پراٹھے اور چائے کے بغیر لاہوریوں کا اتوار ادھورا ہے۔

خاندان ہوں یا دوستوں کی ٹولیاں، ہر عمر کے افراد ناشتے کے دیوانے بنے دکھائی دیے۔ بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبھی نے روایتی ناشتہ خوب شوق سے کھایا اور گرم چائے کی چسکیوں کے ساتھ اتوار کی صبح کو یادگار بنا دیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح کا آغاز لذیذ پکوانوں سے ہی ہوتا ہے ،چھٹی کا مزہ ناشتہ پوائنٹس پر ہی آتا ہے ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ "اتوار کی چھٹی کا مزہ تبھی دوبالا ہوتا ہے جب ناشتہ پوائنٹس پر بیٹھ کر چنے پراٹھے اور چائے کا مزہ لیا جائے۔" کچھ نے تو یہ بھی کہا کہ لاہور کی اصل پہچان ہی اس کا روایتی ناشتہ ہے، اور اس کے بغیر سنڈے ادھورا لگتا ہے۔
یہ منظر نہ صرف لاہور کی ثقافت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ شہریوں کے باہمی میل جول اور خوشگوار لمحات کا بھی اظہار ہے۔