ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، سپل ویز کھول دیے گئے

راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، سپل ویز کھول دیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راول ڈیم میں پانی کی سطح  خطرناک حد تک بلند ہونے کے بعد سپل ویز کھول دیے گئے۔

 انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے  پر سائرن بجائےگئے۔

 انتظامیہ نے بتایا کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749 فٹ تک پہنچ گئی تھی جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح کی حد 1752 فٹ ہے۔

 انتظامیہ نے بھی بتایا کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح کو 1746 فٹ تک برقرار رکھا جائےگا۔

 اس کے علاوہ راول ڈیم کے قریبی علاقوں کے مکینوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی گئی ہے اور عوام کو ڈیم سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔