(ویب ڈیسک) شہریوں کے لئے خوشخبری، پاکستان کی قومی ایئر لائن ) پی آئی اے( نے بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں نمایاں کمی کے بعد بین الاقوامی روٹس پر بھی کرایوں میں کمی کر دی۔
پی آئی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں پرکرایوں میں 8 فیصد کمی کردی ہے جب کہ خلیجی ممالک کے روٹس پرکرایوں میں 15 فیصد کمی کی گئی ہے۔ سعودی عرب کے روٹ پر بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔