ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھائی نے جواں سالہ بہن کو قتل کر دیا،وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

dead body file photo
کیپشن: dead body file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ بڑی ہی برق رفتاری سے بڑھ رہا ہے معمولی معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑا اور قتل و غارت کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

اسی طرح کا واقعہ   باغبانپورہ کے علاقے میں پیش آیا سگے   بھائی نے  غصے میں آکر محض اس بنا پر بہن کو قتل کر دیا کیونکہ اس نے  پارلر کی نوکری  چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق 33 سالہ حنا بٹ بیوٹی پارلر میں کام کرتی تھی، ملزم مقتولہ کو پارلر میں کام کرنے سے منع کرتا تھا، بات نہ ماننے پر ملزم نے طیش میں آکر اپنی سگی بہن کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقتولہ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
 واضح رہے کہ حالیہ دنوں ہی مزنگ میں بدبخت بیٹے  نے توے کے وار کر کے ماں کو ابدی نیند سلا دیا تھا۔   بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کا واقعہ مزنگ کے علاقے صفاں والا چوک میں رات گئے پیش آیا تھا جہاں ملزم وسیم بیوی سے جھگڑا کر ماں کے پاس آیا۔ ستر سالہ ماں نے ڈانٹ ڈپٹ کی اور وسیم کو واپس بیوی کے پاس جانے کا کہا تو ملزم طیش میں آگیا۔ پاس پڑا توا اٹھا کر معمر ماں کے چہرے اور سر پر پے در پے متعدد وار کر کے قتل کردیا تھا۔