ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جاتے عائزہ خان کی خوبصورت تصویر وائرل

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جاتے عائزہ خان کی خوبصورت تصویر وائرل
کیپشن: Ayeza khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی منفرد اداکاری کی بدولت متعدد سپرہٹ ڈراموں میں کام کیا جس کو دیکھنے والوں نے بے حد سراہا،اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں، عائزہ خان کی ایک خوبصورت تصویر وائرل ہوئی جس میں ان کے خاوند اداکار دانس تیمور بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں، اب کی بار اداکارہ نے اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی، عائزہ خان نے اپنے حج کے سفرکی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت سفر قرار دیا۔

 عائزہ خان نےفوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئرکی، انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ آپ کا شکر ہے ، ہمیں حج کرنے کی توفیق دی ۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سےخوبصورت سفر تھا,عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگز کااستعمال کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے حج 2019 میں کیا تھا ۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

M .SAJID .KHAN

Content Writer