چوری کی انوکھی واردات، میاں بیوی دودھ چراتے ہوئے گرفتار

چوری کی انوکھی واردات، میاں بیوی دودھ چراتے ہوئے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چودھری ) ہائے رے غربت، ویلنشیا ٹاؤن میں میاں بیوی دودھ کےڈبے چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، سٹور مالکان نے سی سی ٹی وی کی مدد سے سامان برآمد کرلیا۔

صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا جاتا ہے۔

واقعہ گزشتہ روز ویلینشیا ٹاؤن میں واقع ہائپر سٹورمیں پیش آیا، خاتون اور اس کے شوہر کو سی سی ٹی وی کیمرے میں ڈبے چوری کرتے دیکھ کر سٹور عملے نے پکڑ لیا، پوچھ گچھ کرنے پرعلم ہوا کہ سٹور سے محض دودھ اور چاکلیٹس چرانے والے میاں بیوی گاڑی میں آتے ہیں، پہلے بھی تین وارداتوں میں شہد اور دودھ چوری کرتے رہے ہیں۔

سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی ویڈیو میں میاں بیوی کو دودھ کے ڈبے چراتے اور پھر بیگ سے برآمد کراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں واردات کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔