موسم کے بدلتے تیور، بارش سے موسم سہانا

موسم کے بدلتے تیور، بارش سے موسم سہانا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: لاہور میں موسم کے بدلتے تیور بارش نے جھل تھل ایک کر دیا بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا محکمہ موسمیات آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی۔

بادلوں نے لاہور میں ابر برسا دیا صبح کے اوقات میں لاہور میں بادل چھائے رہے، درجہ حرارت 36 ڈگری رہا گرمی کے بعد ابر نے رنگ جما دیا لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کے بعد لاہور کے نیشبی علاقے زیر آب اگے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

 شہر لاہور میں کالی گھٹاؤں کے ساتھ تیز بارش، گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ، کوٹ لکھپت، کینال روڈ پر تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، لاہوریوں کے چہرے کھل اٹھے، سول سیکرٹریٹ، فیروزپورروڈ، مال روڈ ، مزنگ میں بھی کالی گھٹاؤں کے ساتھ بارش ہے اور اس کے علاوہ چونگی امرسدھو، قینچی، کلمہ چوک، لبرٹی، شاہ جمال کےعلاقوں میں  بھی تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer