(سٹی 42) اسلام پورہ میں کھیل ہی کھیل میں بڑا سانحہ ہوگیا، بچوں سے چلنے والی گولی نے دادا کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ میں بچوں سے چلنے والی گولی سے دادا جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔
پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کرتے ہوئے اہلخانہ کے بیانات قلمبند کرلئے۔