جوہر ٹاﺅن میں 8 کنال پر واسا کا ہیڈ آفس بنے گا، سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیزائن تیار

جوہر ٹاﺅن میں 8 کنال پر واسا کا ہیڈ آفس بنے گا، سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیزائن تیار
کیپشن: City42 - WASA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) جوہر ٹاﺅن میں آٹھ کنال پر واسا کا نیا ہیڈ آفس بنانے کا منصوبہ فائنل کر لیا گیا۔ بلڈنگ کا سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیزائن بھی تیار کرلیا گیا۔

 سٹی 42 کے مطابق واسا نے مالی سال2018-19میں بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کردیئے ہیں۔ نئی عمارت کا ڈیزائن اے اینڈ زیڈ کنسلٹنگ نے فائنل کیا ہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے بھی نئے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے۔

 سید زاہد عزیز نے کہا ہے کہ واسا کی استعداد کار میں اضافے کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ نئے دفتر پر بھی کام شروع کیا جائے، جس کی اراضی کئی سال سے واسا کے پاس ہے تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر کام شروع نہیں کیا جاسکا۔

انہوں نے کہا مالی سال میں بجٹ منظور ہوتے ہی تعمیراتی کام شروع کیا جاسکے گا۔