لاہور ہائیکورٹ نے ڈیڈ لائن دیدی، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام کی دوڑیں لگ گئیں

لاہور ہائیکورٹ نے ڈیڈ لائن دیدی، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام کی دوڑیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہورہائیکورٹ نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو تمام پارکس کے باہر موجود گندگی رات 12 بجے تک اٹھانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے پارکس اور کھیل کے میدانوں کے باہر لگے گندگی کے انباروں پر کیس کی سماعت کی، درخواستگزار نے موقف اختیار کیاکہ پارکس اور کھیل کے میدانوں کو بحال نہ کرنا آئین کے آرٹیکل9، 14،16 اور 17 کی خلاف ورزی ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او عدالت پیش ہوئے اور مختلف پارکس کے باہر موجود گندگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔درخواستگزار نےعدالت سے حکومت پنجاب کو پارکس اور شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 12 رات بجے صاف صفائی کرنے کی ڈیڈ لائن دی۔ عدالت نے سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کو 24 جولائی کو عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔