سٹی 42: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے منصب کیلئے منتخب ہونے پر محمود خان اچکزئی کو مبارک باد دی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے منصب کیلئے منتخب ہونے والے علامہ راجہ ناصر عباس کیلئے بھی مبارک باد کا پیغام دیا ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا امید ہے کہ اپوزیشن رہنما پارلیمان میں آئینی بالادستی، جمہوری اقدار اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے مضبوط آواز بنیں گے۔مجھے توقع ہے کہ حزب اختلاف کے قائدین ایوان بالا اور ایوان زیریں میں مثبت، مؤثر اور ایک ذمہ دار کردار ادا کریں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی عوامی مفادات کے تحفظ اور پارلیمان کے وقار پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔