ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکونے صارفین کیلئےسولرمیٹرز پرپابندی عائد کردی

لیسکونے صارفین کیلئےسولرمیٹرز پرپابندی عائد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :وزارت توانائی کی ہدایت پر لیسکو میں سولر گرین میٹر پر پابندی عائد کر دی گئی۔

 اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لیسکو کے ہزاروں صارفین سولر گرین میٹرز سے محروم رہیں گے، نیپرا نے میٹر لگانے کی ہدایت کی تھی لیکن وزارت توانائی نے پابندی لگا دی۔

 انہوں نے کہا کہ ہم وزارت توانائی کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں، سولر گرین میٹر لگانے پر پابندی ایک سے دو ماہ تک برقرار رہ سکتی ہے۔

 لیسکو حکام کا کہنا تھا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو سولر گرین میٹر لگانا بند کر دیے ہیں، اب نئی سولر گرین میٹر پالیسی آنے پر ہی میٹر لگائے جائیں گے۔

 حکام نے یہ بھی کہا کہ دیگر تمام ڈسکوز نے بھی سولر کنکشن دینا بند کر دیے ہیں۔