ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کیلئے سرمایہ بڑھانے کے قوانین آسان کردئیے

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کیلئے سرمایہ بڑھانے کے قوانین آسان کردئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے سرمایہ بڑھانے کے قوانین میں آسانیاں متعارف کروا دی ہیں۔ اس سے کمپنیوں کو سرمایہ حاصل کرنے میں درپیش مشکلات کم ہوں گی جبکہ سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے معلومات فراہم کرنے کا نظام برقرار رہے گا۔

اس سے قبل رائٹس ایشو کے ذریعے سرمایہ بڑھانے میں مشکلات اس وقت پیدا ہوتی تھیں جب کسی کمپنی پر قرض یا واجب الادا رقم ہوتی تھی، کیونکہ اس صورت میں رائٹس ایشو پر پابندی عائد تھی۔ اس پابندی کے باعث مالی مشکلات میں مبتلا کمپنیوں کے لیے سرمایہ بڑھانا مشکل ہو جاتا تھا۔

اب ایس ای سی پی نے قانون میں ترمیم کی ہے کہ اگر کمپنی متعلقہ ادارے سے این او سی حاصل کر لے تو رائٹس آفر میں "سی اے بی بی رپورٹ" کی شرط نہیں ہوگی۔ تاہم کمپنیوں کو رائٹس آفر میں قرض یا واجب الادا رقم کی مکمل معلومات سرمایہ کاروں کو فراہم کرنا ہوں گی، تاکہ شفافیت برقرار رہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ یہ ترامیم کمپنیوں کی بحالی اور سرمایہ کاروں کے حقوق کے درمیان توازن قائم کریں گی۔ ترمیم سے قبل ایس ای سی پی نے مارکیٹ کے مختلف اداروں سے رائے بھی لی تھی، جس کا مقصد مارکیٹ میں اعتماد اور شفافیت کو مضبوط کرنا تھا۔