این اے127 لاہور میں پیپلز یوتھ اور پی ایس ایف کی عظیم الشان موٹر بائیک ریلی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی این اے 127میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں پیپلزپارٹی یوتھ ونگ اور پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سے منہاج القرآن گراؤنڈ ٹاؤن شپ تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے ریلی میں شرکت کی۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی حلقے این اے 127 میں انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے کل 21 جنوری کو منہاج القرآن گراؤنڈ ٹاؤن شپ میں بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس جلسہ کی تیاری کے لئے  پیپلزپارٹی یوتھ ونگ اور پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام پیپلزپارٹی پنجاب سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سی بلاک تا منہاج القرآن گراؤنڈ ٹاؤن شپ تک ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت سینٹر سحر کامران، پیپلزپارٹی رہنما نیلم جبار،نایاب خان،یاسر بارا،سبط حسن،قمر خان،شعیب جعفری،رانا ذوالفقار اور انجینئر وقار سلہری نے کی۔

نوجوانوں کی یہ ریلی جہاں جہاں سے گزری سڑکوں پر جمع شہریوں نے ہاتھ ہلا کر اور جئے بھٹو کے نعرے لگا کر اس کا استقبال کیا۔ پیپلزپارٹی کے نوجوان کارکنوں کی کثیر تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔  پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی ترانوں پر رقص کیا اور وزیراعظم بلاول کے نعرے لگائے۔ پاکستان پیپلز  پارٹی کے سینئیر رہنما شرجیل میمن بھی خصوصی طور پر نوجوانوں کی اس ریلی میں شریک ہوئے۔