ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثنا جاوید نےشعیب ملک سے شادی کے بعد نام تبدیل کرلیا

ثنا جاوید نےشعیب ملک سے شادی کے بعد نام تبدیل کرلیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام ’ثنا جاوید‘ سے تبدیل کرکے ’ثنا شعیب ملک‘ رکھ دیا۔

 اداکارہ ثنا جاوید قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے دوسری شادی کے اعلان کے فوری بعد ہی انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کر کے ثنا شعیب ملک لکھ لیا۔

https://i.aaj.tv/large/2024/01/201146048ce80bb.png

انسٹاگرام پر ثنا جاوید کے اس وقت 8 لاکھ 44 ہزار سے زائد فالوورز ہیں جبکہ اداکارہ خود 304 لوگوں کو فالو کررہی ہیں ۔ اداکارہ اب تک اپنے آفیشل آکاؤنٹ پر 726 پوسٹس کر چکی ہیں جن میں ان کے ڈراموإں سمیت پیڈ پروموش کی پوسٹس ہیں۔

اب بتایا جا رہا ہے کہ ثنا جاوید اور  قومی کرکٹ  ٹیم کے سدا  بہار کھلاڑی شعیب ملک کی  تیسری شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں بہت تھوڑے لوگ مدعو تھے۔ شعیب کی تیسری اہلیہ ثناء جاوید نے شادی کی تقریب میں ڈیزائنر حسین ریہر کا تیار کردہ ٹی پنک عروسی جوڑا زیب تن کیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer