سابق کپتان کو ان کی گرل فرینڈ نے تھپڑ دے مارا

سابق کپتان کو ان کی گرل فرینڈ نے تھپڑ دے مارا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلوی صحافی نے دعویٰ کیا ہےکہ آسٹریلیا کی ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک گھریلو تشدد کا شکار ہوئے ہیں۔

آسٹریلوی صحافی پیٹرفورڈ نے کہا کہ مائیکل کلارک پر گھریلو تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کلارک کی دوست نے انہیں تھپڑ مارا۔

ویڈیو میں مائیکل کلارک کو دوست کے ساتھ بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور جھگڑے میں کلارک کی دوسری قریبی دوست اور دیگر افراد مداخلت بھی کرتے ہیں جب کہ اس دوران کلارک کی دوست نے انہیں زور دار تھپڑ دے مارا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا جس کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک اس واقعے میں کسی کو چارج نہیں کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer