(شاہد ندیم سپرا)انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے کی وجہ سے شاہی قلعہ کے روشنائی گیٹ کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر روشنائی گیٹ کو بند کیا گیا ہے، ایک ماہ قبل والڈ سٹی اتھارٹی کی درخواست پر روشنائی گیٹ کو کھولا گیا تھا، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے روشنائی گیٹ کھولنے کی منظوری دی تھی، روشنائی گیٹ سے مزار اقبال، بادشاہی مسجد، گریٹر اقبال پارک اور شاہی قلعہ کو راستہ جاتا ہے تاہم پاک رینجرز نے سیکیورٹی سنبھال کر گیٹ کو دوبارہ بند کر دیا ہے۔