تبدیلی سرکار لاہور کو تبدیل کرنے کیلئے متحرک

تبدیلی سرکار لاہور کو تبدیل کرنے کیلئے متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) تبدیلی سرکار صوبائی دارالحکومت لاہور کو تبدیل کرنے کے لئے متحرک ہوگئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈویلپمنٹ پیکج کی منظوری دی ساتھ ہی کابینہ کمیٹی برائے فنانس نے فنڈز منظور کئے، اب ایل ڈی اے نے چار منصوبوں کے پی سی ون حکومت پنجاب کو منظوری کے لئے ارسال کردیئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی لاہور ڈویلپمنٹ پیکج کی منظوری کے ساتھ ہی پلاننگ فاسٹ ٹریک پر ہے، ایل ڈی اے نے نیسپاک کے ساتھ 13 ارب 89 کروڑ 60 لاکھ کی لاگت کے چاروں منصوبوں کے پی سی ون مکمل کرلیے ہیں، شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کی تعمیر کا پانچ ارب چونتیس کروڑ کا پی سی ون منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کا چار ارب اٹھارہ کروڑ اسی لاکھ مالیت کا پی سی ون، کریم بلاک انڈر پاس اور فلائی اوور منصوبے کا دو ارب اکاون کروڑ کا پی سی ون ارسال کیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ گلاب دیوی انڈر پاس اور لاہور برج کی ایڈیشنل لین کا ایک ارب پچاسی کروڑ کا پی سی ون بھی منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو ارسال کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق میگا پراجیکٹس کے پی سی ون پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں پیش ہوں گے

Sughra Afzal

Content Writer