ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر میں سلنڈر دھماکہ،چیخ وپکار

گھر میں سلنڈر دھماکہ،چیخ وپکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)کالا خطائی روڈ پر واقع گھر میں سلنڈرپھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کالی خطائی روڈ کے علاقے جاوید پارک میں واقع گھر میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، گھر والوں نے بھاگ کر جان بچائی ،بعدازاں ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، ریسکیو کے مطابق آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کا تمام سامان جل گیا۔

گزشتہ روز شہر کے مصروف شاہراہ پر ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا،فیروز پور روڈ کے علاقہ چونگی امرسدھو کے قریب آٹو ورکشاپ میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا تھا، اچانک روز دار دھماکے کی آواز پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تھا جبکہ اس واقعہ میںدکان کے دو ملازمین سمیت چارافراد زخمی ہوئے۔

دھماکے کی آواز کافی دور تک سنی گئی، اہل علاقہ کے مکین گھروں سے باہر نکل آئے تھے اور تونہ استغفار کرنے لگے،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کیا، افسوس ناک واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی گئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer