(زین مدنی)معروف بھارتی اداکار و گلوکار گپی گریوال دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، واہگہ کے راستے لاہور آئے جبکہ ننکانہ صاحب جا کر یاترا بھی کی واپس آکر لاہور میں سٹیج فنکاورں سے ملاقا ت بھی کی۔
معروف بھارتی پنجابی گلوکار اداکار گپی گریوال واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے جہاں ان کاپرتپاک استقبال کیا جس کے بعد وہ یاترا کے لئے ننکانہ صاحب روانہ ہوگئے جہاں وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کرکے دوبارہ شام گئے لاہور پہنچے ۔انہوں نے سٹیج اداکار افتخار ٹھاکر اور اکرم اداس سے ملاقات کی اور لاہور اور لاہوریوں کی مہمان نوازی کی تعریف کی ۔ گپی گریوال مذہبی رسومات کے لئے رات گئے حسن ابدال روانہ ہوگئے ہیں جہاں یاترا کے بعد وہ واپس بھارت جائیں گے۔