وزیراعظم کا سانحہ ساہیوال کے زخمی بچوں کیلئے بڑا اعلان

وزیراعظم کا سانحہ ساہیوال کے زخمی بچوں کیلئے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیراعظم عمران خان کا ساہیوال سانحہ پر  بیان سامنے آگیا، کہتے ہیں کہ پریشان ہوں، بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گوگیاں مار دی گئیں، صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ  سانحہ ساہیوال پر میں صدمے سے دو چار ہوں کہ بچوں کی آنکھوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں ماردی گئیں، ساہیوال واقعہ ہر والدین کیلئے صدمے کا باعث ہے، صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے۔ سانحہ ساہیوال کے بچوں کی ذمہ داری ریاست اُٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلا ف سی ٹی ڈی نے بہت اچھا کام کیا،  قانون کے سامنے سب جوابدہ ہیں، جیسے ہی جے آئی ٹی رپورٹ آئے گی، اس پر عمل کیا جائے گا، شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) اہلکاروں کی فائرنگ سے کار میں سوار خاتون، بچی اور دو افراد جاں بحق جبکہ  تین معصوم بچے زخمی  ہوئے۔

Sughra Afzal

Content Writer