ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوائن فلو کے تابڑ توڑ حملے جاری، مزید 10 مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل

سوائن فلو کے تابڑ توڑ حملے جاری، مزید 10 مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل
کیپشن: City42 - Swine Flu Patients
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42): شہر میں سوائن فلو کے تابڑ توڑ حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید  دس مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا، ڈاکٹرز نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈاکٹرز ہسپتال میں چار، میو ہسپتال، اتفاق ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، سروسز ہسپتال، سرجی میڈ ہسپتال اور جناح ہسپتال میں سوائن فلو کا ایک ایک مشتبہ مریض داخل کیا گیا ہے۔ شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر سوائن فلو کے تنتالیس مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔

طبی ماہرین  کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ہسپتالوں میں سوائن فلو سے بچنے کیلئے ڈاکٹرز اور عملے کی ویکسینشن کی جارہی ہے۔دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے سوائن فلو کے علاج کیلئے بیرون ملک سے ہنگامی طور پر نئی دوا منگوا لی ۔