شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، اب لاہور میں دبئی گارڈن کی طرز پر پارک بنے گا

شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، اب لاہور میں دبئی گارڈن کی طرز پر پارک بنے گا
کیپشن: City42 - Lahore Dubai
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کھوکھر) سیرو تفریح کے شوقین لاہوریوں کے لئے بڑی خوشخبری، وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور شہر میں دبئی گارڈن کی طرز پر جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے یہ کمیٹی صوبائی وزیر بلدیات منشاءاللہ بٹ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول کی سربراہی میں قائم کی ہے۔ کمیٹی لاہور شہر سمیت صوبے بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں اس طرز کا ایک ایک پارک بنانے کا فیصلہ کرے گی۔ اس کمیٹی میں تمام ڈویژنل کمشنرز اور تمام ڈی جی پی ایچ اے کو ممبر مقرر کیا گیا۔

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت لاہور شہر سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ایک ایک دبئی گارڈن کی طرز پر پارک بنائے گی۔ کمیٹی پارک کے لیے لاگت اور جگہ کا تعین کرے گی۔