حیدر علی : مری کے علاقے جبرہ علیوٹ کے جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی.
آگ نے بڑے پیمانے پر جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا. آگ کے شعلے میلو دور سے دیکھائی دینے لگے ۔
آگ کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلی حیات اور قیمتی درختوں کے نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب مالاکنڈ ، لوئر دیر، ہنگو،کوہاٹ،باجوڑ، سوات ، بونیر،شانگلہ،شمالی وزیرستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ صوابی اور دیر بالا, تخت بھائی،مہمند اور چارسدہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔