سٹی 42: بانی پی ٹی عمران خان کی صحت خرابی اور رہائی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈرز اور تحریک تحفظ آئین ہاکستان کی سینئر قیادت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے لیے بنائی جانے والی رہائی فورس کے نام کو تبدیل پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کو بھی رہائی فورس کے نام پر اعتراض کیا گیا،رہائی فورس کو مخلتف حلقوں کی جانب سے متنازعہ بنانے کی کوشش بھی کی گئی۔
اس سلسلے میں رہائی فورس کی جگہ مختلف نام رکھنے کی تجاویز زیر غورآئی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائی فورس کی جگہ جان نثاران عمران کا نام بھی زیرغور ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلی سہیل افریدی کی جانب سے سیٹریٹ موومنٹ کے دوسرے مرحلے میں رہائی فورس بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔