سٹی 42: رمضان کے آتے ہی ملک میں مہنگائی بے قابو ہوگئی ۔ سبزیاں ، گوشت ،پیٹرول اور کپڑا بھی مہنگا ہوگیا ۔
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.16 اضافہ ہوا۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 5.19 پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 17 ایشائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔کیلا 16.05 فیصد، پیاز3.83 فیصد اور مرغی 5.49 فیصد مہنگی ہوئی ۔لہسن 5.86 اور ٹماٹر 3.82 فیصد مہنگا ہوا۔بیف اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بجلی ، کپڑا بھی مہنگا ہوا ۔