ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کے وہ2 ملک جہاں رمضان کا آغاز 20 فروری سے ہوگا

دنیا کے وہ2 ملک جہاں رمضان کا آغاز 20 فروری سے ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 18 اور 19 فروری سے ہو چکا ہے، تاہم فجی اور نیوزی لینڈ میں پہلا روزہ 20 فروری کو رکھا جائے گا۔

18 فروری کی شام، جو شعبان کی 29 تاریخ تھی، دونوں ممالک میں چاند نظر نہیں آیا۔ اس کے بعد فیڈریشن آف اسلامک ایسوسی ایشنز آف نیوزی لینڈ اور فجی مسلم لیگ نے اعلان کیا کہ 19 فروری کو شعبان کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور 20 فروری بروز جمعہ یکم رمضان ہوگا۔ 

تنظیموں نے وضاحت کی کہ فلکیاتی حساب اور جغرافیائی محلِ وقوع کے پیش نظر اس تاریخ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں تھا، نہ آنکھ سے اور نہ ہی دوربین سے۔ چونکہ دونوں ممالک میں رمضان کے آغاز کا انحصار مقامی رویتِ ہلال پر ہوتا ہے، اسی اصول کے مطابق فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب کئی ممالک میں رمضان پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ 18 فروری سے روزے رکھنے والے ممالک میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت، بحرین، قطر، افغانستان، لبنان، فلسطین اور سوڈان شامل ہیں۔جبکہ 19 فروری سے رمضان کا آغاز کرنے والے ممالک میں عمان، برونائی، بھارت، پاکستان اور مصر شامل ہیں۔