ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت کا اہم فیصلہ، چھٹیوں کے لیے نئے احکامات جاری

محکمہ صحت کا اہم فیصلہ، چھٹیوں کے لیے نئے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :محکمہ صحت پنجاب نے چھٹیوں کے لیے نئے احکامات جاری کردیئے۔

ٹیچنگ اسپتالوں ، طبی اداروں کی انتظامیہ سے سینئر ڈاکٹرز کو چھٹی دینے کا اختیار واپس لے لیا گیا۔ ٹیچنگ اسپتال صرف 17 گریڈ تک کے ملازمین کی 89 دن کی رخصت منظورکرسکیں گے۔

سینئر رجسٹرار سے پروفیسرز تک کی چھٹی محکمہ صحت کے افسران منظوری دیں گے، خواتین ڈاکٹرز وملازمین کی میٹرنٹی،عدت کی چھٹی کی منظوری کا اختیار اسپتالوں کے پاس رہے گا۔

گریڈ 18 سے20کےجنرل کیڈر ڈاکٹرز کی بھی ہرقسم کی چھٹی محکمہ صحت منظور کرےگا، تمام ڈاکٹرز وسرکاری ملازمین کو89دن کی چھٹی منظوری کا اختیار اسپتالوں کے سربراہان کے پاس تھا۔