ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور:صوبے بھر میں بغیر ہیلمٹ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

 لاہور:صوبے بھر میں بغیر ہیلمٹ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور سٹی ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، اس مہم کے تحت ون وے کی خلاف ورزی، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے، اور بغیر نمبر پلیٹ یا غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران خصوصی مہم کے تحت مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا ،اس دوران مجموعی طور پر 363 گاڑیوں کو قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر متعلقہ تھانوں میں بند کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں میں 1,946 موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیے گئے۔ون وے کی خلاف ورزی کے مرتکب 665 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 299 گاڑیوں کو جرمانہ عائد کیا گیا۔غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 298 گاڑیوں کے چالان جاری کیے گئے۔
ڈاکٹر اطہر وحید نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں اور گاڑیوں پر منظور شدہ نمبر پلیٹس آویزاں رکھیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔