ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی ؛ ویرات کوہلی بڑا ریکارڈ بناتے بناتے رہ گئے

چیمپئنز ٹرافی ؛ ویرات کوہلی بڑا ریکارڈ بناتے بناتے رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک روزہ فامیٹ میں 14 ہزار رنز اسکور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بنتے بنتے رہ  گئے۔

ویرات کوہلی  کو دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں عبور کرنےکے لیے 15 رنز درکار تھے جب رشاد حسین کی گیند پر سومیا سرکار کو 22 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔اسٹار بیٹراگر  14 ہزار رنز مکمل کر جاتے تو یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین بلے باز بھی بن جاتے۔

 اب صرف دو کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے سکے ہیں جن میں سچن ٹینڈولکر (350 میچز) اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا (378 میچز) شامل ہیں۔