ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی ؛ بھارت سے مقابلہ کرنے پاکستانی ٹیم دبئی پہنچ گئی

چیمپئنز ٹرافی ؛ بھارت سے مقابلہ کرنے پاکستانی ٹیم دبئی پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم  بھارت کے خلاف دوسرے میچ کے لیے کراچی سے دبئی پہنچ گئی جبکہ امام الحق بھی کل دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز جاری ہیں، میگا ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ 23 فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھی ٹیم کے ہمراہ دبئی پہنچ گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم پاکستان ایئر فورس کے طیارے میں دبئی پہنچی جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ دبئی گئے ہیں، کرکٹ بورڈ آفیشلز پاک بھارت میچز کے انتظامات کو ممکن بنائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آج پورا دن آرام کرے گی اور قومی ٹیم کل آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کرے گی جبکہ 2 روز بعد روایتی حریف بھارت سے مدمقابل ہوگی۔