ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی ؛بھارتی کپتان روہت شرما نے اہم مرحلہ عبور کرلیا

 چیمپئنز ٹرافی ؛بھارتی کپتان روہت شرما نے اہم مرحلہ عبور کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ون ڈے فارمیٹ میں 11 ہزار رنز بنانے والے 10 ویں کھلاڑی بن گئے۔

روہت شرما نے یہ سنگِ میل دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں عبور کیا۔

بھارتی کپتان کی جانب سے یہ کارنامہ 261 اننگز میں انجام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر (بھارت)، انضمام الحق (پاکستان)، سنتھ جے سوریا (سری لنکا)، سارو گنگولی (بھارت)، رکی پونٹنگ (آسٹریلیا)، جیک کیلس (جنوبی افریقا)، کمار سنگاکارا (سری لنکا)، مہیلا جے وردھنے (سری لنکا)اور ویرات کوہلی (بھارت) انجام دے چکے ہیں۔

تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس ہے۔