ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فخر کو انجری نے نہیں بلکہ آئی سی سی قوانین نے اوپننگ سے روکا

فخر کو انجری نے نہیں بلکہ آئی سی سی قوانین نے اوپننگ سے روکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فخر اوپننگ کرنے کیوں نہ آئے؟ آئی سی سی قوانین کے مطابق فخر اوپننگ کیوں نہیں کرسکتے تھے ؟
 فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران پہلے اوور میں ہی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ فخر کو 2 مرتبہ میدان سے باہر جانا پڑا، ٹریٹمنٹ کے بعد وہ دوبارہ میدان میں آئے پھر اننگز کے آخر تک انہوں نے فیلڈنگ کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی بیٹنگ لائن اپ میں تبدیلی کرنا پڑی۔فخر کو پاکستان کی اننگز شروع ہونے کے بعد کم از کم 25 منٹ تک بیٹنگ کرنے کیلئے باہر بیٹھنا پڑا۔ان کی غیر موجودگی میں بابر اور سعود شکیل نے اننگز کا آغاز کیا۔

دراصل آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی  میچ کے دوران 8 منٹ سے زیادہ کے لیے میدان سے باہر جاتا ہے تو اسے اتنا ہی وقت بیٹنگ یا بولنگ کرنے کیلئے انتظار کرنا پڑے گا۔

چونکہ فخر انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے 20 منٹ سے زائد وقت تک میدان سے باہر رہے اس لیے انہیں بیٹنگ کے لیے بھی اتنا ہی انتظار کرنا پڑا۔