ویب ڈیسک : شہر قائد میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان لڑکی جاں بحق اور ماں زخمی ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کریم آباد پل کے قریب ٹریفک حادثے میں لڑکی جاں بحق اورخاتون زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طورپرچھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق لڑکی کی شناخت 20 سالہ ماہم اورزخمی خاتون کی شناخت 50 سالہ ارم کے نام سے ہوئی جو آپس میں ماں بیٹی ہیں۔ دونوں وہاں سے گزر رہی تھیں کہ نامعلوم گاڑی نے اُن کو کچل دیا۔
اتحاد ٹاؤن تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی کےایم سی گراؤنڈ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 55 سالہ غلام سرور کے نام سے کی گئی۔