این اے 146؛ آزاد امیدوار پیر ظہور قریشی کی جیت کا نوٹیفکیشن معطل

این اے 146؛ آزاد امیدوار پیر ظہور قریشی کی جیت کا نوٹیفکیشن معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے این اے 146 میاں چنوں سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار پیر ظہور قریشی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔

 الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار  پیر ظہور قریشی  جیت کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے  اگلی سماعت 23فرورت تک ملتوی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کے جسٹس میاں گل حسن اورزنیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسلام آباد کی این اے 46، 47، 48 نشستوں پر پی ایم ایل این کی جیت کے ای سی پی کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا تھا، انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی اور سنگل رکنی IHC چیف جسٹس عامر فاروق کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا جس میں این اے 47، این اے 47 اور این اے 48 کے حلقوں کی فتح کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی درخواست خارج کردی گئی۔

 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 47 سے طارق فضل چوہدری نے 102502 ووٹ حاصل کیے جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ شعیب شاہین نے 87396 ووٹ لیے۔الیکشن 2024 سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے اسلام آباد سے طارق فضل چوہدری کا حلقہ تبدیل کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ چوہدری صاحب این اے 47 سے الیکشن لڑیں گے۔ اس سے قبل پارٹی نے چوہدری کو این اے 48 سے ٹکٹ دیا تھا۔ مسلم لیگ ن نے این اے 46 سے انجم عقیل خان کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔