ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے زمان پارک پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان کی آمد پر نعرے بازی کی، اس کے علاوہ کارکنان کی جانب سے آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی ہے، عمران خان پر الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج تھا ۔ عدالت نے عمران خان کو 3 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔