معروف پاکستانی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

anum fayyaz
کیپشن: anum fayyaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انعم فیاض نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔

کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی انعم نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ 'یہ پیغام لکھنا بہت مشکل ہے، آپ سب لوگوں نے میرے  میڈیا کیریئر میں مجھے سپورٹ کیا لیکن اب میں نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑ کر اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے'۔

انعم نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ  اپنی دعاؤں میں انہیں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ انعم کافی عرصے سے اداکاری کرتی نظر نہیں آئیں جبکہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئیں تصاویر میں انہیں حجاب میں ہی دیکھا گیا۔

انعم نے 2016 میں اسد انور سے شادی کی تھی، جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔