لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز پہلے میچ میں کامیابی کیلئے پرعزم

 لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز پہلے میچ میں کامیابی کیلئے پرعزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید شہباز علی) پی ایس ایل فائیو کے لاہور میں پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا، قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید اور ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے پہلے بڑے ٹاکرے میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز میں کانٹے دار جوڑ پڑے گا، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید اور ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کا دعوی کردیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹیم کمبینیشن بہت اچھا ہے ، تین لیگ اسپنر اور ایک آف سپنر موجود ہیں، شاہد آفریدی پہلے سے زیادہ فٹ ہیں اور فارم میں ہیں، پی ایس ایل کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع ہے۔
لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ لاہور کے پاس بہترین باؤلنگ موجود ہے، اس سال نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے جبکہ ہماری بیٹگ آٹھویں نمبر تک ہے جس سے فائدہ ہوگا۔ ملتان سلطانزکے کپتان اور لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں پچ ٹاس اور موسم اہم کردار ادا کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer