منٹگمری مارکیٹ میں تجاوزات مافیا کا قبضہ،انتظامیہ غائب

منٹگمری مارکیٹ میں تجاوزات مافیا کا قبضہ،انتظامیہ غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی :ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ سے منٹگمری مارکیٹ مسائلستان بن گئی،صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، تجاوزات مافیا بے قابو،پھیری والوں کی گاہکوں کیساتھ ہیرا پھیری جاری اور پارکنگ لین کی خلاف ورزی معمول بن گیا،تاجران نے ڈی سی لاہوردانش افضال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔


ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ ،لاپروائی سے منٹگمری مارکیٹ مسائل کی دلدل میں دھنس گئی ، تجاوزات مافیا  بپھر کر بے قابو ہوگیا ،مافیا تاجروں کو آنکھیں دکھانے لگا ، تجاوزات مافیا نے مارکیٹ کو اپنے نرغے میں لے لیا مگر ضلعی انتظامیہ تاحال خواب غفلت سے بیدار نہ ہوسکی۔


صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور پھیری والوں کی گاہکوں سے ہیرا پھیری تاجران کیلئے درد سر بن گئی ،مارکیٹ میں جگہ جگہ کوڑے سے تعفن پھیلنے لگا اور پھیری والے گاہکوں کو ناقص مال دیکر درجہ اول مال کے پیسے وصول کرکے مارکیٹ کو بدنام کرنے لگے۔پھیری والے سڑک پر پارکنگ لین سے باہر ہی گاڑیاں پارک کرا کے مکینکل ورکس کرنے لگے۔مگر انتظامیہ نام کی چڑیا نے منٹگمری مارکیٹ کا رخ کرنا چھوڑ دیا۔


منٹگمری مارکیٹ کے تاجران نے ڈی سی لاہور دانش افضال سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ مستقل بنیادوں پر کیمپ لگائے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer