کرکٹ پلس شاپنگ، کھیل کا مزہ دوبالا

کرکٹ پلس شاپنگ، کھیل کا مزہ دوبالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) پاکستان سپرلیگ کا میلہ آج سے سج گیا۔ لاہور میں پی ایس ایل کے سپر مقابلوں کے دوران لبرٹی مارکیٹ بھی کھلی رہے گی۔ صدر گلبرگ بورڈ اور نائب صدر میاں زاہد جاوید کہتے ہیں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لبرٹی مارکیٹ کھلی رکھنے کا گرین سگنل مل گیا ہے۔
لاہور میں پاکستان سپرلیگ کے میچز کے دوران لبرٹی مارکیٹ بھی کھلی رہے گی۔ صدر گلبرگ بورڈ اور نائب صدر میاں زاہد جاوید نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لبرٹی مارکیٹ کھلی رکھنے کا گرین سگنل مل گیا ہے جو خوش آئند امر ہے ۔ میاں زاہد جاوید نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کو دیکھنے کیلئے ملک بھر سے شائقین کرکٹ قذافی اسٹیڈیم کا رخ کریں گے اور ان شائقین کرکٹ کی آمد سے مارکیٹوں میں تجارتی سرگرمیاں بھی بہتر ہونگی ۔ میاں زاہد جاوید نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کے دوران اربوں روپے کی معاشی سرگرمیاں متوقع ہیں اور تاجر برادری مارکیٹیں اور شاپنگ پلازے کھلے رکھنے کےانتظامیہ کے فیصلے کو سراہتی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔