وردی کا رعب جھاڑنے والے اہلکاروں پربڑی پابندی لگ گئی

وردی کا رعب جھاڑنے والے اہلکاروں پربڑی پابندی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سوشل میڈیا معاشرے میں ایک نشے کی طرح سرایت کررہا ہے،جو بھی ایک بار استعمال کرتا ہے اس کا عادی ہوجاتا ہے،جہاں اس کے فوائد ہیں تو اس کے برعکس نقصانات بھی ہیں۔ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے توہر ایک پر فنکاری کرنے کا بھوت سوار کردیا ہے۔

پولیس والے بھی سوشل میڈیا پر پیش پیش نظر آتے ہیں،پولیس وردی میں وڈیوز ،تصاویر ڈال کر  عوام پر رعب ڈالتے نظر آتے ہیں،ایسے اہلکاروں کے ارمانوں پر اب پانی پھر گیا ہے۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے پولیس افسران کو سوشل میڈیا سے یونیفارم والی اپنی تصویریں فوری ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سینٹرل پولیس آفس سے ضلعی اور ریجنل پولیس افسران کو جاری مراسلے میں آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ انہوں نے خود بھی اپنی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ سےہٹا دی ہے۔

مراسلے کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر محکمے کا نام بھی استعمال نہیں کیا جائے گا جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائی گی۔

 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer