پروڈیوسرز کو مراعات اور سہولیات دی جائیں: مہرین سید

 پروڈیوسرز کو مراعات اور سہولیات دی جائیں: مہرین سید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی )ماڈل و اداکارہ مہرین سید نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کسی فرد واحد کے بس کی بات نہیں، انڈسٹری کی ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر وقت کی اہم ضرورت ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ مہرین سید نے کہا کہ اس وقت کراچی اور لاہور میں فلمیں بن رہی ہیں، تاہم اگر دونوں شہروں کے پروڈیوسرز مشترکہ لائحہ عمل بنا کر چلیں تو بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں،مضبوط اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی سطح پر ہمارے مطالبات کو پذیرائی نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بننے والی معیاری فلموں کو دوسرے ممالک میں نمائش کرنے کیلئے انتظامات کیے جائیں اور اس کیلئے پروڈیوسرز کو مراعات اور سہولیات دی جائیں، حکومت دوسری انڈسٹری کی طرح یہاں بھی سرمایہ کا ری کرے اور پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر فارمولہ متعارف کرایا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer