(جنید ریاض) وزیر اعلیٰ پنجاب کی عدم دستیابی کے باعث پنجاب حکومت مربوط تعلیمی اصلاحات کا اعلان بدھ کی بجائے اب جمعرات کو کرے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے جامع تعلیمی اصلاحات کا اعلان آج سہ پہر4 بجے نوے شاہرائے قائداعظم میں کرنا تھا، سردار عثمان بزدار کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب تقریب 21 فروری کو صبح دس بجے منعقد ہوگی۔ مربوط تعلیمی نظام میں علم، ہنر اور اقدار کلیدی مقاصد ہونگے، جامع تعلیمی اصلاحات متعارف کرانے کیلئے سکول ایجوکیشن نے پہلے سے اشتہار جاری کردیا تھا۔